نیدرلینڈ: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے ۱۶؍ سال بعد پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ نیدرلینڈز میں جاری ورلڈکپ کے کلاسیفیکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو ۳؍ کے مقابلے میں ۴؍ گول سے شکست دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی تھی اور یہ میچ کلاسیفیکیشن راؤنڈ کا حصہ تھا۔ اس کامیابی کو پاکستان ہاکی کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ قومی ٹیم گزشتہ ۱۶؍ برسوں سے ہاکی ورلڈکپ میں کسی جیت کے لیے ترس رہی تھی۔

