ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس: والد اور بھائی سمیت5؍ملزمان گرفتار، غیرت کے نام پر منصوبہ بند قتل کا انکشاف

IMG 20260822 WA2056


ٹیکسلا: معروف ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے اندوہناک قتل کیس کا معمہ بالآخر حل ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت 5؍ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ شمسو بی بی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کروایا گیا۔ ان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کے والد فضل، بھائی بشیر اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں، جبکہ تفتیش کے دوران قتل میں استعمال ہونے والے شوٹرز اور سہولت کاروں تک بھی رسائی حاصل کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمسو بی بی کی بعض سرگرمیوں اور ایک تقریب میں شرکت پر خاندان کو اعتراض تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ملزمان تک پہنچنے کے لیے 100؍ سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سے مدد لی گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابتدائی ایف آئی آر خود مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی، اور ابتدائی طور پر مالی تنازع سمیت مختلف پہلوؤں کو قتل کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم پولیس کے مطابق تفصیلی تفتیش کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ قتل دراصل غیرت کے نام پر کی گئی ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔

متعلقہ پوسٹ