پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے: ایرانی میڈیا

397895 2085198205


ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستانی فیلڈ مارشل کے دورے سے متعلق اتوار کو صحافیوں کو بتایا۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم اور ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے رواں سال اپریل میں بھی وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر حالیہ دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورے ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک پر ایرانی معیشت کو تنہا کرنے کی نئی مہم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

جبکہ اس کے جواب میں ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف شروع کی گئی ’معاشی جنگ‘ میں شامل ہوگا اسے ’دشمن تصور‘ کیا جائے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ