اسلام آباد:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی جس میں سندھ سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفت گو ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
اسلام آباد: 24 اگست 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی.
ملاقات میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے.
ملاقات میں صوبہ سندھ کے… pic.twitter.com/SjcFfqe5mz
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 24, 2026
اس موقع پر وزیرِاعظم کے مشیررانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

