افسوسناک خبر!غیرملکی ایئر لائن کی فضائی میزبان ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک

news 1787586863 2420



news 1787586863 2420

(ویب ڈیسک)امریکی ایئر لائن کی 50 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ جینی لوپٹن ہوائی کے ایک فور اسٹار ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق جینی لوپٹن کی لاش جمعرات کی صبح ہوٹل کے ایک ملازم نے کچرے کے ڈبے کے قریب سے برآمد کی۔ وہ اوکلا ہوما سے تعلق رکھتی تھی اور گزشتہ 23 برس سے ایئر لائن میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی۔

جینی لوپٹن ہوائی کے شہر وائی کیکی میں واقع ریزورٹ میں قیام پذیر تھی۔ طبی حکام کے ابتدائی جائزے کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہوٹل کی 24ویں منزل پر واقع اپنے کمرے کی بالکونی سے نیچے گری، تاہم اہلخانہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 
جینی کی بہن ٹریسا لوپٹن نے کہا کہ خاندان کو پختہ یقین ہے کہ جینی نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا، اس لیے ممکن ہے کہ یہ کوئی حادثہ ہو یا کسی نے انہیں نقصان پہنچایا ہو۔

اہلخانہ کے مطابق جینی کی لاش ملنے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد انہیں اطلاع دی گئی، جبکہ واقعے سے چند گھنٹے قبل جینی نے اپنی بہن سے پیغامات کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔ 
انہوں نے بتایا کہ جینی اپنی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ دوست کے ساتھ باہر گئی تھیں، جہاں دونوں نے رقص کیا اور اچھا وقت گزارا۔ جینی نے واقعے سے کچھ دیر قبل ہی ایک نیا ٹیٹو بھی بنوایا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آنجہانی جینی ایک 15 سالہ بیٹے کی ماں تھی۔

جینی کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ہوائی سے بہت محبت کرتی تھی اور کئی مرتبہ وہاں جا چکی تھی۔ 

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اہلخانہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر جینی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے 2اہم رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم





Source link

متعلقہ پوسٹ