پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول کی قیمت5.webp


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نئی قیمتیں مقرر کردیں۔

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ