پرانی موٹر سائیکلوں سے ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش نئی بچث چھڑ گئی

news 1787635303 5655



news 1787635303 5655

(24 نیوز )جرمنی میں آئندہ ریاستی انتخابات سے قبل انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی  نے مشرقی جرمنی کی مشہور Simson موٹر سائیکلوں کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا، جس پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مطابق مشرقی جرمنی کے شہر کوئڈلن برگ میں AfD کے انتخابی پروگرام اور موٹر سائیکل شو میں تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی قیادت ریاست سیکسنی انہالٹ کے آئندہ انتخابات کے لیے جماعت کے اہم امیدوار الریش زیگمنڈ نے نیلے رنگ کی موپیڈ پر سوار ہوکر کی۔

سیکسنی انہالٹ میں 6 ستمبر کو ریاستی انتخابات ہونے ہیں اور AfD ان انتخابات میں ریاستی سطح پر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، رائٹرز کے مطابق یہ جماعت مشرقی جرمنی سے وابستہ عوام کے جذبات اور شناخت کو اپنی انتخابی حکمت عملی میں نمایاں طور پر استعمال کررہی ہے۔

سمسن موٹر سائیکل  جسے ماضی میں مشرقی جرمنی کی ’ویسپا‘ بھی کہا جاتا تھا، وہاں کے نوجوانوں میں انتہائی مقبول رہی ہے۔ AfD اس برانڈ سے جڑی پرانی یادوں اور مشرقی جرمن شناخت کو ووٹرز سے رابطے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

تاہم اس اقدام نے تنازع بھی پیدا کردیا ہے۔ سمسن خاندان، جو اب امریکا میں مقیم ہے، نے AfD کی جانب سے برانڈ کے استعمال پر تنقید کی ہے۔ خاندان کے ترجمان ڈینس باؤم کے مطابق تارکین وطن، مختلف رنگ و نسل کے افراد اور جنسی اقلیتوں کے خلاف دھمکی آمیز سیاست سے خاندان خود کو وابستہ نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کیلئے ہنگامی صورتحال! خوفزدہ ڈرائیوروں نے بڑا اقدام اٹھا لیا

دوسری جانب ڈریسڈن میں قائم ایک تنظیم کی جانب سے آن لائن پٹیشن شروع کی گئی ہے، جس پر تقریباً 24 ہزار افراد دستخط کرچکے ہیں۔ پٹیشن میں موجودہ ٹریڈ مارک ہولڈر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ برانڈ کی ساکھ کے تحفظ کے لیے AfD کے خلاف قانونی اقدام کرے۔

AfD نے نسل پرستی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد امیگریشن پر سخت کنٹرول نافذ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی جرمنی میں نوجوان ووٹرز کے درمیان AfD کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقی جرمنی میں محرومی، معاشی عدم مساوات اور شناخت سے جڑے جذبات نے AfD کو ووٹرز کے ایک طبقے تک رسائی کا موقع فراہم کیا ہے۔

انتخابی مہم میں سمسن موٹر سائیکلوں کے استعمال نے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو متوجہ کیا، وہیں اس مشہور برانڈ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر نیا تنازع بھی کھڑا کردیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ