قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

untitled design 2026 08 26t174540 4761787748561 0



پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے ریفری کے طور پر خدمات انجام دینا شروع کردی ہیں۔

ایمن نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

ایمن انور کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ کے انتظامی اور آفیشل شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ