اپنے شوہر کی پہلی نہیں واحد بیوی بننا چاہوں گی؛ معروف اداکارہ نے اپنی چوائس بتادی

Untitled design 681734952806 0


اداکارہ اور میزبان مشال خان نے شادی اور مستقبل کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا رشتہ چاہتی ہیں جس میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے لیے واحد شریکِ حیات ہوں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران مشال خان نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی فوری منصوبہ نہیں تاہم جب زندگی میں یہ مرحلہ آئے گا تو ممکن ہے اچانک آئے۔

اداکارہ مشال خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کو غیر ضروری تشہیر اور عوامی بحث سے دور رکھنا چاہیں گی۔ ان کے لیے نجی زندگی کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

مشال خان نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اگر وہ شادی کا اعلان کریں تو اس کے بعد بھی ان کی ازدواجی زندگی کو لوگوں کی گفتگو سوشل میڈیا تبصروں اور بلاگز کا موضوع نہ بنایا جائے۔

اداکارہ نے اپنے ہونے والے شریکِ حیات کے حوالے سے بھی اپنی ترجیح واضح کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا پسند کریں گی جو اس رشتے میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہو اور ازدواجی زندگی میں کسی دوسری بیوی کا معاملہ نہ ہو۔

مشال خان نے وضاحت کی کہ انہیں کسی شخص کے ماضی سے مسئلہ نہیں۔ اگر کوئی شخص پہلے شادی شدہ رہا ہو اور بعد میں طلاق ہو چکی ہو تو وہ اسے لازمی طور پر منفی بات نہیں سمجھتیں۔

تاہم ان کی خواہش یہ ہے کہ جب وہ کسی شخص سے شادی کریں تو وہ اس وقت غیر شادی شدہ ہو اور شادی کے بعد بھی ان دونوں کا رشتہ ایک دوسرے تک محدود رہے۔

انہوں نے اپنے موقف کو مختصر انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بلکہ واحد بیوی ہونے کی ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ