او آئی سی کو نیا سیکرٹری جنرل مل گیا کس اسلامی ملک سے تعلق ہے؟جانیے

news 1787847205 1871



news 1787847205 1871

(انورعباس)اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں موریطانیہ کے اسماعیل اولد شیخ احمد اتفاق رائے سے او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل مقررہو گئے۔

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا جدہ میں غیرمعمولی اجلاس ہوا،مستقل مندوب سید فواد شیر نے پاکستان کی نمائندگی کی، غیر معمولی اجلاس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غورکیا گیا۔

اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کر لیا گیا،اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح وفود نے شرکت کی، سید محمد فواد شیر نے نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کی جانب سے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے اجلاس سے خطاب  میں کشمیر تنازعہ پر  اصولی موقف اور مسلسل حمایت کی تعریف  کی۔

فواد شیر نے کہاکہ  او آئی سی کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول پر کوششیں مزید تیز کرے۔ 

 فلسطینیوں  کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر  غیر قانونی قبضے کی مذمت اور اسرائیل کے خلاف وزرائے اجلاس میں جامع قرارداد منظورکی گئی ۔

 قرارداد میں فلسطینیوں کے خلاف زمینوں پر قبضے، بستیوں میں توسیع، آباد کاروں پر تشدد، الحاق اور جبری نقل مکانی کی اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت  کی گئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور فلسطینی عوام پر غیر قانونی ظلم و ستم کو روکنے کیلئے اپنے قانونی، سیاسی اور سفارتی اقدامات لیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا سے متعلق اہم خبر





Source link

متعلقہ پوسٹ