جنگ نہیں چاہتے لیکن دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی صدر

ایران 7.webp


جنگ نہیں چاہتے لیکن دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی صدر

کسی بھی جارحیت کا مقابلہ پوری قوت کے ساتھ کیا جائے گا، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، کسی بھی جارحیت کا مقابلہ پوری قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی تنازع کو ہوا دینا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تہران دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ایرانی قوم ملک کے دفاع کے لیے متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا قیام ایران کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جبکہ عالمی سطح پر پائیدار امن کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے۔

مسعود پزشکیان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے تاکہ مزید تنازع اور عدم استحکام سے بچا جاسکے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ