
(24 نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ’’حقیقی دشمن‘‘ کو پہچانیں، اس کے منصوبوں کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ پیغام حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری کیا۔
اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے خطے کے ممالک کو موجودہ حالات کا گہرائی سے جائزہ لینے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اصل دشمن کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ان کے بیان کو خطے کے ممالک کے لیے ایک سیاسی اور سکیورٹی پیغام کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس میں انہوں نے بیرونی خطرات کے مقابلے میں باہمی تعاون اور اپنے مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں:جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر مچھروں کا حملہ! 2 ملازمین ملیریا سے ہلاک

