ترک اور صومالی بحری افواج نے قزاقوں کے قبضے سے مال بردار جہاز آزاد کرا لیا

ترک صومالی افواج.webp


ترک اور صومالی بحری افواج نے قزاقوں کے قبضے سے مال بردار جہاز آزاد کرا لیا

کارروائی ترکی اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت کی گئی

ترکی اور صومالیہ کی بحری افواج نے قزاقوں کے قبضے سے مال بردار جہاز ایم وی لٹوف کو 10 روزہ کارروائی کے بعد آزاد کرا لیا جھڑپ کے دوران 14 قزاق مارے گئے۔

صومالی وزارت دفاع کے مطابق جہاز کو 17 اگست کو شمال مشرقی علاقے نگال کے ضلع ایل کے قریب جفلے کے ساحل سے قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا تھا۔

مشترکہ آپریشن میں قزاقوں کی چار کشتیاں تباہ کردی گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائی کے دباؤ پر باقی قزاق جہاز چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

صومالی اور ترک فورسز نے بعد ازاں ایم وی لٹوف کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، جس کے بعد جہاز نے بحفاظت اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا۔

صومالی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کارروائی ترکی اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت کی گئی جس کا مقصد صومالیہ کی ساحلی حدود کے تحفظ، بحری سلامتی اور قزاقی کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانا ہے۔

وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ قزاقی میں ملوث افراد، ان کے سہولت کاروں اور معاونت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترکی اور صومالیہ کے درمیان فروری 2024 میں طے پانے والے دفاعی و اقتصادی تعاون کے معاہدے کے تحت ترکی صومالیہ کی سمندری حدود کے تحفظ، بحری وسائل کی نگرانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ