MANILA:
افغان طالبان کے زیر قبضہ افغانستان منشیات اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے اور نارکو ٹریڈ کا پھیلتا جال خطے کیلیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
فلپائنی کسٹمز حکام نے منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن بیورو آف کسٹمز اور ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کرلی گئی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلپائنی کسٹمز اورڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے خفیہ اطلاعات پر افغانستان سے آنے والی مشتبہ کھیپ کی مکمل تلاشی لی جس سے منشیات برآمد ہوئیں۔
فلپائنی حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے جسے منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر تجارتی سامان کےدرمیان رکھا گیا تھا۔
فلپائنی کسٹمز کمشنر ایریل نیپوموسینو کے مطابق سخت نگرانی، رسک مینجمنٹ اور مؤثر بارڈر کنٹرولز نےمنشیات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم نے افغانستان کو نارکو اکانومی پر منحصر ایک ناکام ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں ایک شفاف اور ذمہ دارنظام قائم نہیں ہوتا خطے میں منشیات اسمگلنگ، نارکو ٹیررازم اور سکیورٹی خطرات میں کمی آنا ناممکن ہے۔

