کراچی:
شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر17 اے علی گڑھ اسکول کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی نوجوان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جس کی شناخت 30 سالہ انیل ولد ناصر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اوشاہ لطیف محمد علی شاہ نے بتایا کہ متوفی شادی شدہ اوربال بچے دارتھا، متوفی نے خود گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

