اسرائیل کی غزہ میں مزاحمتی کمانڈر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام 8 فلسطینی شہید

news 1788268543 9744



news 1788268543 9744

(24 نیوز)اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مزاحمتی کمانڈر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی جبکہ حملے میں 8 فلسطیی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صیہونی کرائے کے اہلکاروں کے ایک گروہ نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع ’’الکتائب‘‘ کے علاقے میں دراندازی کرکے غزہ کی داخلی سکیورٹی کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ کارروائی بے نقاب ہوگئی۔

اس کے بعد مزاحمتی اہلکاروں اور صیہونی عناصر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، صورتحال کے دوران صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے اپنے اہلکاروں کو علاقے سے نکالنے کے لیے فضائی بمباری شروع کردی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اب تک ان حملوں میں ایک بچے سمیت 8 شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےفیسوں کے حوالے سے بڑی خبر





Source link

متعلقہ پوسٹ