ایران نے جوابی کارروائی کی تو مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

news 1788320315 9102



news 1788320315 9102

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی کی صورت میں اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکی حملے بڑے اور طاقتور ہیں اور یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی ایران کی مبینہ کوشش اور اردن میں امریکی فوجی اڈے پر 8 میزائل داغے جانے کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگیں مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ اردن میں امریکی فوجی اڈے کی جانب داغے گئے 8 میزائل بھی امریکی اور اردنی دفاعی نظام نے مار گرائے، اردن کی فوج نے بھی 8 میزائلوں کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روکنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر تہران نے امریکی کارروائی کے جواب میں کوئی قدم اٹھایا تو امریکا ایران کو بہت زیادہ سخت اور بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا امریکا پر جوابی وار: اردن، بحرین اور عراق میں امریکی اڈے نشانہ

امریکی صدر نے مزید کہاکہ یہ ممکنہ حملہ سب سے بڑا حملہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے بھی بڑی کارروائی ابھی باقی ہے، جس کے بعد ایران کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایک ماہ کی نسبتاً خاموشی کے بعد دوبارہ براہ راست فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی راکٹ لانچرز اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواب میں اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کی جانب میزائل داغے۔

امریکی کارروائی اور ٹرمپ کی تازہ دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے کیونکہ یہ عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم سمندری راستہ ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ