افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں شپولا بیس کیمپ تباہ

شپولا بیس کیمپ.webp


افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں شپولا بیس کیمپ تباہ

افغان طالبان کی جانب سے اپنی سرحدی پوسٹ خالی کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

اپر کرم: تائدہ سیکٹر، اپرکرم اور غوزگڑھی میں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کے لیے فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اپر کرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ٹاپ سرحدی پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو آرٹلری فائر کے ذریعے نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غوزگڑھی سرحد پر بھی پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جب کہ افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران افغان طالبان اہلکاروں کی جانب سے اپنی سرحدی پوسٹ خالی کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور پُرعزم ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ