
(ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں حکومت اور خدماتی ادارے زائرین اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والوں کے آرام، حفاظت اور روحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی جامع خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں چوبیس گھنٹے فیلڈ آپریشنز جس میں کراؤڈ مینجمنٹ، سینیٹائزیشن، آب زمزم کی تقسیم اور کلائمنٹ کنٹرول شامل ہیں جبکہ مسجد نبویؐ کے اطراف شہری منظر نامے کو بہتر بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پیڈسٹرین واک ویز، سایہ دار مقامات اور معذور افراد کے لیے قابل رسائی راستے بھی موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لئے سکیورٹی، ٹریفک اور میونسپل ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں اس کے علاوہ مہمان نوازی کے مراکز اور تجارتی شعبوں کی فیلڈ نگرانی کے ذریعے بھی خدمات کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے عوام سے اپیل کر دی!

