جسے تکلیف ہے مجھ پر تنقید کرے، کرکٹ کو ہدف نہ بنائے: محسن نقوی

2694584 mohsinnaqvi 1724993185



چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ جسے تکلیف ہے وہ مجھ پر تنقید کرے لیکن پاکستان کی کرکٹ کو ہدف نہ بنایا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بعض ایسے کھلاڑی بھی کرکٹ ختم ہونے کی باتیں کررہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں خود کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی خراب ہے، تاہم اس کے پیچھے پرفارمنس کے علاوہ بھی کچھ عوامل ہیں جنہیں وہ فی الحال بیان نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کو آئرلینڈ جبکہ جنوبی افریقا کو نمیبیا سے شکست ہوئی، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ بھی ختم ہوگئی؟

انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے، کھلاڑیوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سلیکشن میں غلطی ہوسکتی ہے اور اس پر سلیکٹرز بھی جوابدہ ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ