سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی

2702867 monkeypoxxxx 1726048763



سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اندورن سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا اسپتال لایا گیا۔

جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

رواں سال منکی پاکس کے 41 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 28 اور کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ