وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چارٹر طیارے پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے، عظمیٰ بخاری

uzma bukhari1736934667 0



وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا چارٹر طیارے پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے لیکن جہاز کا شور مچانے والے یوٹیوبرز خاموش ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبنرپختونخوا چارٹر طیارے پر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہا ہے، جہاز جہاز کے بین ڈالنے والے یوٹیوبر کہاں مر گئے ہیں؟ اس چارٹر طیارے کا خرچہ خیبرپختونخوا کے عوام کو کتنے میں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے اور گندم خریدنے کے پیسے نہیں مگر اس صوبے کا وزیراعلیٰ چارٹر طیارے پر سیر کر رہا ہے، کیا چارٹر طیارے کا خرچہ مڈل کلاس وزیراعلیٰ خود برداشت کرے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چارٹر طیارے پرمڈل کلاس وزیراعلیٰ کے ہمراہ یوٹیوبر بھی ہیں، جن کو پنجاب کے جہاز کی تکلیف تھی، ان کا وزیراعلیٰ اب چارٹر طیاروں پر سیر سپاٹے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو جرم یہ خود کرتے ہیں، اس کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں، ان کا لیڈر بھی ساری عمر چور چور کی گردان کرتا رہا، خود سب سے بڑا چور نکلا، بدقسمتی ہے، ان کو کون سا ٹائٹل دیا جائے؟۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپخونخوا کی حکومت کو چارٹر طیارے کے مسافروں کی لسٹ، رقم کی ادائیگی اور ٹریکنگ ڈیٹا جاری کرنا چاہیے، جو فلائٹ نمبر اور بورڈ کارڈ دکھایا جا رہا ہے، وہ فلائٹ اسلام آباد سے بہاولپور جاتی ہے، جس فلائٹ میں انہوں نے سفر کیا وہ رحیم یار خان گئی، مطلب وہ چارٹر فلائٹ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، رسیداں کڈو رسیداں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ