میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا تعینات

necta1788532798 0



وفاقی حکومت نے اہم اداروں میں تبادلے اور تعیناتیوں کا اعلان کردیا ہے اور میجر جنرل فیصل نصیر کو 3 سال کے لیے نیکٹا کا نیشنل کوارڈینیٹر تعینات کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کیے گئے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی اور سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کو ای ڈی تعینات کیاگیا ہے، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپردکی گئی ہیں اور پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللّہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، اسی طرح تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14 یوم کی رخصت منظورکرلی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ تقرری کے منتظر پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے اور پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللّہ کی خدمات پنجاب کے سپرد کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری اسیکنڈمنٹ پر تین سال کے لیے کی گئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ