ویمنز ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔
Unchanged team for today's match 🇵🇰#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/6Bhc3xsVmX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026
روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ مبینہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

