
(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں دوطرفہ امور، خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور خطے میں استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی اسرائیلی دھمکیوں پر شدید ردعمل
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

