مزار قائد کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، بڑے اجتماعات پر پابندی کا امکان
سیکیورٹی انتظامات کے تحت مزار قائد کی جانب جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے
کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار قائد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بڑے اجتماعات کی اجازت نہ دیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ سیکیورٹی تھریٹ کے باعث مزار قائد کے اطراف بڑے اجتماعات کو محدود کرنے یا پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پابندی کا مقصد شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کے تحت مزار قائد کی جانب جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید سیکیورٹی اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

