مومنہ اقبال ہراسانی کیس؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

مومنہ اقبال 2.webp


مومنہ اقبال ہراسانی کیس؛ عدالت سے بڑی خبر آگئی

ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے

لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا صدیق کی عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت واپس لینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا صدیق پیش ہوئے جبکہ اداکارہ مومنہ اقبال بھی ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

دورانِ سماعت ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں عبوری ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا کہ فی الحال ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

عدالت نے وکیل میاں علی اشفاق کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ