ٹک ٹاکر ارشمہ کی موت، وجہ فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گی: لاہور پولیس

398292 956114212


لاہور میں ایک ہاسٹل کے کمرے سے ٹک ٹاکر ارشمہ کی لاش ملنے کے کیس میں پولیس نے ابتدائی طور پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے، تاہم ارشمہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر ان کے شوہر نے قتل کیا۔

ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ محمد عرفان نے پیر کو بتایا کہ پولیس کو تین ستمبر کو اسلام پورہ کے ایک ہاسٹل کے کمرے میں لاش موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اہلکار موقعے پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

انہوں نے بتایا ’لاش بظاہر دو روز پرانی معلوم ہو رہی تھی۔ لاش کی شناخت ارشمہ کے نام سے ہوئی جو ایک ٹک ٹاکر تھیں۔‘

محمد عرفان کے مطابق ارشمہ کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی اور انہیں شبہ ہے ان کے شوہر نے انہیں قتل کیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

پولیس افسر نے بتایا ’جب لاش ملی تو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے، لیکن حتمی طور پر میڈیکل اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کچھ کہا جا سکتا ہے۔‘

ان کے مطابق والدین نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے وہ پولیس کی نگرانی میں ہے، تاہم ابھی تک اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارشمہ کے والدین سے جب اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

ماضی میں سوشل میڈیا سے وابستہ خواتین اور اداکاراؤں کے  قتل، خودکشی یا حادثاتی موت کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں۔

گذشتہ برس جون میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح اسلام آباد کی ثنا جاوید رواں سال مارچ میں مبینہ طور پر اپنے شوہر کی فائرنگ سے جان سے گئی تھیں، ان کے شوہر نے بعد میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔

ٹیکسلا کی ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلمانہ بھی 14 اگست کو گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ماری گئی تھیں۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ