
(ویب ڈیسک)خطے میں کشیدہ صورتحال کے سبب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوائی سفر میں رکاوٹ کا سلسلہ جاری ہے، ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ایئر عربیہ نے کویت کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر عربیہ نے کویت اور بحرین کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ ابوظہبی سے روانہ ہونے والی کئی دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئرویز کی بحرین اور کویت کے لیے پروازیں زیادہ تر معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم ابوظہبی سے ان کی کچھ پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔
دبئی ایئرپورٹ سے ‘امارات ایئرلائنز’ بحرین اور کویت کے لیے محدود پروازیں چلا رہی ہے، جبکہ چند دیگر بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی ٹیکنالوجی سے پولیس کی کارکردگی اور رسپانس ٹائم بہتر ہوگا:محسن نقوی
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان سفری خدمات (Mount Anak Krakatau) آتش فشاں کی راکھ کے باعث متاثر ہیں۔
علاوہ ازیں فرانسیسی ایئر لائن ‘ایئر فرانس’ (Air France) نے دبئی کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی ہے، جس سے مسافروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سفری بحران خلیجی خطے میں سیکیورٹی کشیدگی کے باعث پیش آ رہا ہے، جہاں خطے کے بحری اور فضائی روٹس کی حفاظت سے متعلق تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

