یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر متعدد ائیر سٹرائیکس کی خبریں

news 1788969651 2729



news 1788969651 2729

(ویب دیسک)  یمن میں ایران کے اتحادی  حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے  جنگی طیاروں  نے  حوثیوں کے مقبوضہ علاقوں پر فضائی حملے کیے  ہیں۔  سعودی میڈیا اس بارے میں خاموش ہے۔ 

 حوثیوں کےترجمان  ٹی وی  چینل کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مارب، الجوف اور تعز میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجوف کے ضلع خب والشعف میں 5، صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں 10 جبکہ صوبہ تعز کے علاقے البرح میں 5 فضائی حملے کیے گئے، صعدہ کے سرحدی ضلع غمر میں بھی سعودی فورسز نے بمباری کی ہے۔  

عرب میڈیا  نے حوثی ٹی وی کی اس رپورٹ کے بعد بتایا ہے کہ سعودی عرب اور سعودی عرب کی قیادت میں  قائم  فوجی اتحاد نے  یمن میں حوثیوں پر  ہوائی حملوں کی تصدیق نہیں کی۔ البتہ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کا میڈیا جن  ائیر سٹرائیکس کی خبریں دے رہا ہے وہ یمن کی حکومت کی فضائیہ نے کئے ہیں۔ 

 اس دوران یہ اطلاع آئی ہے کہ  سعودی سول ڈیفنس نے  شہر خمیس مشیط میں خطرے سے خبردار کرنے کے لیے الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  القاعدہ بی ایل اے اور طالبان پاکستان کا نیکسس، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے 

حوثی ٹی وی (المسیرہ) کے سعودی ائیر سٹرائیکس کے متعلق  ان دعووں کو سامنے آئے اب تقریباً 24 سے 48 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ حوثی میڈیا نے پیر (7 ستمبر) اور بدھ (9 ستمبر 2026) کی صبح کے درمیان ان فضائی حملوں کی ویڈیوز اور رپورٹس نشر کرنا شروع کی تھیں۔
سعودی میڈیا یا  بدھ کی رات تک اس موضوع پر خاموش ہے۔ البتہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے خبردار کیا تھا کہ حوثیوں کو ان حملوں کا خمیازہ بھگنتا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی شہروں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے، 73 افراد زخمی 

یہ بھی پڑھیں:   ایئر عربیہ کی کویت کے لیے پروازیں منسوخ 

یہ بھی پڑھیں:   حوثیوں نے اپنے لیے ایسا دروازہ کھول لیاجسے وہ برداشت نہیں کر سکتے:سعودی عرب 

یہ بھی پڑھیئے:  شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب 





Source link

متعلقہ پوسٹ