زلزلے کےجھٹکے! شدت 5.3 ریکارڈلوگوں میں خوف و ہراس

news 1788928662 1983



news 1788928662 1983

(ویب ڈیسک)چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلےکی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پرحملوں کی صورت میں  مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے:خواجہ آصف

چین کا علاقہ تبت چند روزقبل ہی ایک بڑی قدرتی آفت کی زد میں آیا تھا، 26 اگست کو گلیشیئر کے ٹوٹنے کےبعد آنے والے سیلاب اور ملبے کے ریلے نے تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

نیپال میں تباہی زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئی،سیلاب نےمکانات، سڑکوں، پلوں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد لاپتا ہوئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ