خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں:اسماعیل بقائی

news 1789010974 9210



news 1789010974 9210

(24نیوز)ایران نے یمن کی انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں انصار اللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، انصار اللہ نہ کسی سے احکامات لیتی ہے نہ کسی کی پراکسی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، تمام فریقوں کے متفقہ روڈ میپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات سے امن قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا تنازع، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 101 ڈالر سے تجاوز کر گئی 





Source link

متعلقہ پوسٹ