5 ہزار ڈالر کا لالچ۔۔؟ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں بڑا پتہ کھیل دیا

news 1789012274 1975



news 1789012274 1975

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا۔

ڈلاس میں ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکا کے ہربالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے واضح کیا کہ  5 ہزار ڈالر اس شرط پر دیے جائیں گے کہ وہ امریکا کے اندر ہی خرچ کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 80 یورو فی میگاواٹ آور سے تجاوز کر گئی

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، مڈ ٹرم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے، ایران کے معاملے میں جوہری معاہدے سے آگے بڑھ کر کام کر رہا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں پر اسرائیل سے بات کریں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ