قائداعظم کی برسی؛ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کو مزار قائد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
کراچی: قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد آمد پر صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی بھی مزار قائد پہنچے جہاں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
یومِ وفات قائداعظم کے موقع پر مزار قائد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کو مزار قائد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے بانی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

