اسما عباس کے نئے ملبوسات پھر تنقید کی زد میں، صارفین نے کیا کچھ کہہ دیا؟

asma abbas1789152193 0



سینئر اداکارہ اسما عباس ایک بار پھر اپنے ملبوسات کے نئے کلیکشن کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں سندھی اجرک سے متاثرہ ڈیزائنز پر مشتمل اپنی نئی کلیکشن متعارف کرائی ہے، جس پر صارفین نے سخت تبصرے کیے۔

اسما عباس اب اپنے نام سے ’اسما عباس ڈیزائنز‘ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی چلا رہی ہیں اور لاہور میں اپنی نئی کلیکشنز متعارف کراتی رہتی ہیں۔ ان کے سابقہ کلیکشن کو بھی لباس کے ڈیزائن، شوخ رنگوں اور کٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حالیہ کلیکشن میں انہوں نے سندھی اجرک سے متاثرہ بڑے پرنٹس استعمال کیے ہیں اور مختلف ڈیزائنز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تاہم نئی کلیکشن سامنے آتے ہی ایک بار پھر صارفین نے اسے پسند کرنے کے بجائے سخت تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ تمام ڈیزائنرز کو صرف ڈٹرجنٹ پاؤڈر کھانا چاہیے، جبکہ ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ اجرک کے پرنٹ کو بستر کی چادر سے لے کر کُرتے پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک صارف نے اسما عباس کے ڈیزائننگ انداز پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اس طرح مشکل میں ڈالنے کا شوق کیوں رکھتی ہیں اور پوچھا کہ آخر ایسے کپڑے کون پہنتا ہے۔ اسی تبصرے میں صارف نے دعویٰ کیا کہ بہت سے غیر معروف ڈیزائنرز اس سے کہیں بہتر کپڑے تیار کررہے ہیں۔

ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ ہر کلیکشن کے لیے پہلے ایک واضح تھیم منتخب کی جائے اور پھر اسی کے مطابق ڈیزائن تیار کیے جائیں، جس سے ڈیزائننگ کا عمل زیادہ آسان ہوسکتا ہے۔

یوں اسما عباس کی نئی اجرک سے متاثرہ کلیکشن بھی سوشل میڈیا پر فیشن کے بجائے اپنے خلاف ہونے والی تنقید کے باعث توجہ حاصل کررہی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ