کراچی:
یونیورسٹی روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں 3 جیولری شاپس پر ڈکیتی کا معاملہ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے شاپنگ سینٹر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مزید فوٹیجز حاصل کرلیں، فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ تھامے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج میں 7 سے 8 مسلح ملزمان کو مارکیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کو دکان کے اندر سے تھیلا لے جاتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
فرار ہوتے وقت ملزمان پر جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، عقب سے آنے والے ایک ملزم نے لات مار کر جیولری شاپ کے مالک کو گرا دیا اور فرار ہوگیا۔

