“دو دل، ایک جان”! پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری
نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ اقدار کو بھرپور اجاگر کیا گیا
آئی ایس پی آر نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح پر منفرد نغمہ “دو دل، ایک جان” جاری کردیا ہے۔
نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں آواز کا جادو جگا کر پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے۔
نغمے کی موسیقی علی مصطفیٰ نے تیار کی جبکہ کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر کی ہے، اس خوبصورت نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے گایا ہے۔
نغمے کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اردو و ترک زبان اور روایتی سازوں پر مشتمل اس پیشکش کے تمام گائیک اور فنکار پاکستانی ہیں۔ ترک زبان میں پیش کیے گئے نغمے میں پاک ترک دوستی، مشترکہ ثقافت اورباہمی محبت کا اظہار بھی کیا گیا۔
نغمے میں رباب، باقلاما (Türkiye’s Bağlama)اور دربوکا (Darbuka) کی دھنوں سے پاک ترک دوستی کی خوبصورت موسیقائی تصویر پیش کی گئی ہے۔
اردو اورترک زبان کے حسین امتزاج پر مشتمل نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ اقدار کو بھرپور اجاگر کیا گیا اور ان کے درمیان لازوال دوستی، بھائی چارے اور محبت کی خوبصورت عکاسی بھی کی گئی ہے۔

