لاہور:
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 2، فیصل آباد سے 4، پشاور سے 4 جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فلائٹ شیڈول میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

