راولپنڈی میں تھانہ چکلالہ پولیس کی کارروائی میں اپنے داماد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والا اشتہاری گرفتار ہوگیا ہے.
اشتہاری نے پسند کی شادی کے رنج پر داماد کو قتل کیا جبکہ بیٹی کو زخمی کیا تھا. اشتہاری ستمبر 2015 سے پولیس کو مطلوب تھا، چکلالہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا.
ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا.اشتہاری

