پیٹرول پر سبسڈی، پمپ مالکان نے حکومت سے طریقہ کار واضح کرنے کا مطالبہ کردیا
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پiٹرول پر سبسڈی کے طریقہ کار کو واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پiٹرول پمپ مالکان کو نہ اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی بتایا گیا کہ دی جانے والی سبسڈی پiٹرول پمپس کو کس طریقے سے ملے گی۔
اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق پiٹرول پمپ مالکان کو روزانہ ریٹس بڑھنے کے باعث پہلے ہی کاروباری سرمائے کی کمی کا سامنا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق سبسڈی میں جانے والے سرمایہ سے پiٹرول کے اسٹاک کی بروقت سپلائی متاثر ہوگی۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پر سبسڈی شروع کرنے سے پہلے اس کا میکنزم واضح کیا جائے۔

