ویسبادن / واشنگٹن / کییف (مانیٹرنگ ڈیسک) — نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نیٹو کے سپریم ملٹری کمانڈر الیگزوس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز جرمن شہر ویسبادن میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔الیگزوس گرینکیوچ کے مطابق: "ہم جرمن اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت پیٹریاٹ سسٹمز کی منتقلی کے لیے سرگرم ہیں، اور مجھے جلد از جلد حرکت میں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل، بیٹریز اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ: "یہ صرف میزائل نہیں بلکہ پیٹریاٹ بیٹریوں کے مکمل سیٹ کی صورت میں میدان جنگ میں جلد تعینات کیے جائیں گے۔”یہ بیان انہوں نے نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں یوکرین کی جنگی کوششوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا۔مارک روٹے نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ نیٹو اور امریکہ کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے کے تحت یوکرین کو "بڑی مقدار” میں فضائی دفاعی ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ: "یہ اقدام یوکرین کو روسی حملوں سے بچانے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔”صدر ٹرمپ کے مطابق اس فوجی امداد کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے، اور اس کا خرچ نیٹو اور امریکہ مشترکہ طور پر برداشت کریں گے۔ نیٹو کی طرف سے مالی ادائیگی کی ضمانت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مغربی دنیا روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کو اپنی اجتماعی سلامتی کا حصہ سمجھ رہی ہے۔دوسری جانب، روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی عمل اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ ترکیہ میں 16 مئی اور 2 جون کو ہونے والے مذاکرات کے دو ادوار ناکام ہو چکے ہیں اور تیسرے دور کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کی جانب سے صدر پوتن کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں بھی اب تک بے نتیجہ رہی ہیں۔
متعلقہ پوسٹ
یورپی یونین کا بڑا اقدام: Temu پر غیر قانونی مصنوعات کی فروخت کا الزام، اربوں یورو جرمانے کا خدشہ
برسلز — یورپی کمیشن نے چینی آن لائن ریٹیلر Temu پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر غیر قانونی اور خطرناک مصنوعات کی فروخت روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کی ممکنہ خلاف ورزی کے تحت سامنے آیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر Temu نے فوری…
روسی فضائی حدود میں یوکرینی حملہ پسپا، 55 ڈرون مار گرائے
ماسکو/کیف روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب یوکرین کے 55 ڈرون طیاروں کو روس کے مختلف علاقوں اور بحیرہ اسود کے اوپر کامیابی سے تباہ کر دیا۔ یہ کاروائی روسی فضائی حدود میں اب تک کی سب سے بڑی دفاعی کارروائیوں میں سے ایک قرار دی…
پنجاب میں بسنت کی بحالی — حکومت نے ’’کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025‘‘ جاری کر دیا
پنجاب حکومت نے تقریباً دو دہائیوں بعد بسنت کے تہوار کی مشروط بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت پتنگ بازی کو محفوظ بنانے اور ماحولاتی و جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے جامع ضابطے وضع کیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:پتنگ…
جرمن وزیر دفاع بورِس پِسٹوریس اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی واشنگٹن ملاقات
دونوں وزرا نے بیٹیگان میں دوطرفہ اعتماد اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی نے دفاعی بجٹ کو 2029 تک جی ڈی پی کا 3.5٪ اور 2035 تک 5٪ تک بڑھانے کا وعدہ کیا، جبکہ پہلے مرحلے میں 162 ارب یورو سالانہ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جرمن وزیر نے یوکرین کے لیے امریکی “پٹریاٹ” تھوڑا…
کراچی بندرگاہ نے پاکستان کا نام روشن کر دیا، عالمی رینکنگ میں تاریخی چھلانگکراچی: پاکستان کی سب سے بڑی اور مصروف بندرگاہ "کراچی پورٹ” نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی بندرگاہ نے رینکنگ میں 405 ویں نمبر سے 61 ویں نمبر پر آ کر نمایاں مقام حاصل کیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ…
پہلا ٹی20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
میرپور کے شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

