حوثی فورسز کا سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

news 1789542164 4931



news 1789542164 4931

(ویب ڈیسک)حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شمال مشرقی صوبے مأرب کے علاقے میں واقع جبل حیلان کے قریب ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

ترجمان حوثی فوج نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ملک اور عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کے پیشِ نظر یمنی مسلح افواج نے اللّٰہ کی مدد اور فضل سے ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جب وہ مأرب گورنری کی فضائی حدود میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کارروائیوں کی حمایت میں دشمن کارروائیاں کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن اور سعودی عرب کے درمیان فضائی کارروائیاں اور سرحد پار حملے شدت اختیار کر گئے ہیں،سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمارٹ لاک ڈاؤن ۔۔!ابتک کی اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب حوثی عہدیدار نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی سعودی عرب کے دعوے کو جھوٹ قرار دیکر مسترد کردیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک حوثی عہدیدار نے سعودی اتحاد کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی نے باغیوں کی جانب سے مکہ میں داغے جانے والے والا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

حوثی ترجمان حازم الاسد نے بدھ کے روز اس سعودی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مکہ کو نشانہ بنانے کے یہ دعوے ایک گھسے پٹے جھوٹ ہیں جو پہلے بھی استعمال کیے گئے اور اب کسی کو فریب نہیں دے سکتے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ