پاکستان کی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 نیوٹرل وینیو منتقل کرنے کی درخواست

پاکستان ہاکی فیڈریشن.webp


پاکستان کی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 نیوٹرل وینیو منتقل کرنے کی درخواست

پاکستان قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانا چاہتا ہے، صدر پی ایچ ایف

پاکستان نے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے تمام میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے تمام میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔

محی الدین احمد وانی کے مطابق پاک بھارت موجودہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر نیوٹرل وینیو کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانا چاہتا ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام عالمی ہاکی فیڈریشن کے رکن ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے جب کہ پاکستان کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے نظریے پر قائم ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے پاکستان کی مکمل شرکت یقینی بنانے کے لیے مثبت فیصلے کی امید ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ