فیلڈ مارشل سے امریکی کمپنی پاور یو ایس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے ملاقات.webp


فیلڈ مارشل سے امریکی کمپنی پاور یو ایس کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی کمپنی پاور یو ایس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی ٹیکنالوجی کے بدلتے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سے ملاقات میں دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں تعاون کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی کے وفد کی قیادت نمائندے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ