سانحہ پمز، زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی

نومولود بچی.webp


سانحہ پمز، زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی

 آتشزدگی کے دوران ایک نرس  نے بچی ایزل کو بحفاظت نکال لیا تھا

 اسلام آباد: سانحہ پمز میں زندہ بچ جانے والی واحد نومولود بچی ایزل انتقال کر گئی اس طرح جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

 آتشزدگی کے دوران ایک نرس  نے بچی ایزل کو بحفاظت نکال لیا تھا، جس کے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی تاہم بچی دورانِ علاج انتقال کرگئی۔

بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا تھاکہ بچی  12 اگست کو وقت سے پیدا ہوئی تھی، جسے دھویں نے متاثر کیا یہ ہماری پہلی اولاد تھی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز اسپتال آتشزدگی واقعے میں نومولود کی زندگی بچانے والی نرس کے لیے تمغہ شجاعت کی منظوری دی ہے۔

نرس رضیہ نورین نے گزشتہ ماہ 26 اگست کو پمز کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نرسری میں موجود نوزائیدہ بچی کی زندگی بچائی تھی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ