بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشت گردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

IMG 20260919 WA1970


ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کو روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ان کے بقول دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق جاری رہیں گی۔
پاکستان ماضی میں بھی افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ دوسری جانب افغان طالبان حکام اس الزام کی تردید کرتے آئے ہیں کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ بھارت بھی پاکستان کے ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ