زیادتی کیس میں افغان شہری کو 14 سال قید

news 1789887145 3497



news 1789887145 3497

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ورغلانے کے بعد اپنے فلیٹ میں شراب پلا کر دو لڑکیوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے تارک وطن افغان مہاجر کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سلطان بکاتش نامی تارک وطن پر الزام تھا اس نے گزشتہ برس 6 دسمبر کو گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن میں واقع اپنے فلیٹ پر لڑکیوں کو شراب پلائی‘ بے ہوش ہونے پر ان کی عصمت دی کی۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے چائلڈ پروٹیکشن انویسٹی گیشن یونٹ نے معاملے کی چھان بین شروع ہوتے ہی ملزم گرفتاری سے قبل اپنا فلیٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا  تھا۔

ملزم ایک سابق افغان فوجی ہے جسے 2022 میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ساتھ برطانیہ پہنچنے کے بعد عارضی رہنے کی اجازت دی گئی۔

 ملزم کچھ عرصہ قبل لڑکیوں کیساتھ آشنا ہوا، سوشل میڈیا پر اسے ٹریپ کیا گیا‘شراب خریدی اور لڑکیوں کو فلیٹ پر لے گیا جہاں مکروہ فعل سر انجام دیا۔

مزید پڑھیں:کشتی میں 165 افراد کو برطانیہ لانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، نوجوان جیل پہنچ گیا





Source link

متعلقہ پوسٹ