برطانیہ کا یمنی حوثیوں کیخلاف سعودی عرب کو دفاعی فوجی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

news 1790050338 6937



news 1790050338 6937

(24نیوز)برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا جس کے تحت برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا۔

برطانوی حکام کے مطابق یہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے لئے فضائی ایندھن فراہم کرے گا،یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں کے لیے ہوگا۔

حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے کئے۔

برطانیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





Source link

متعلقہ پوسٹ