کراچی، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

firing in karachi1753657048 0



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر غازی گوٹھ، مخدوم بلاول سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ محمودآباد کی اعظم بستی گلی نمبر 29 میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے 24 سالہ ثناء زخمی ہوگئی۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ