چینی ڈانسر ہیومنائیڈ روبوٹس ہمراہ امریکا گوٹ ٹیلنٹ میں پرفارمنس دینے کو تیار

چینی روبوٹس.webp


چینی ڈانسر ہیومنائیڈ روبوٹس کے ہمراہ امریکا گوٹ ٹیلنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

وو کا کہنا ہے کہ مشینیں کوریوگرافی بہت تیزی سے سیکھ سکتی ہیں

چینی روبوٹس نے دنیا کے کئی شعبوں میں اپنی بہترکارکردگی کا لوہا منوالیا ہے اور اب یہ امریکا گوٹ ٹیلنٹ میں اپنے ساتھی انسان کے ساتھ فائنل میں ڈانس پرفارمنس دینے کی تیاری کر رہیں ہیں۔

چینی ڈانسر وو یوفی چینی کمپنی یونی ٹری کے چار ہیومنائیڈ روبوٹس کے ساتھ امریکہ کے گوٹ ٹیلنٹ کے فائنل میں اسٹیج پرجلوہ گر ہونے کی تیاری کر رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی مداخلت کے بغیر روبوٹس کے ذریعے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوٹل، افتتاح 2027 میں

روبوٹس اور انسانوں پر مشتمل اس ٹیم نے فائنل پرفارمنس دینے کے لیے رقص کے ساتھ کنگ فو کی کچھ چالوں کو بھی شامل کیا ہے جب کہ روبوٹ فلپس اور دیگر ایکروبیٹک حرکات بھی کرتے ہیں۔

وو کا کہنا ہے کہ مشینیں کوریوگرافی بہت تیزی سے سیکھ سکتی ہیں لیکن جب کارکردگی کے دوران غیر متوقع تبدیلیوں کو اپنانے کی بات آتی ہے تو اس ضمن میں انسان زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

وو نے مزید کہا کہ مہینوں کی تربیت کے بعد اس کی روبوٹس کے ساتھ ایک ’ٹیم اسپرٹ‘کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ